سپریم کورٹ: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستان مسلم نواز کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق نیب کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 2 رکنی  بینچ 27 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ نے  پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

سپریم کورٹ میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں  پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما  دانیال عزیز کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کری گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے سے متعلق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 26 اکتوبر کوتمام درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سترہ سال بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا، فواد چودھری

دوسری جانب سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پاکستان نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کی کل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کر کے جلد مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو مقدمات میں التواء نہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سپریم یکورٹ نے مزید ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں جبکہ احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ 2 نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی۔


متعلقہ خبریں