گوجرانوالہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کارکنان کا ایک بڑا قافلہ ہے۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر پی ڈی ایم کے سربراہ کا فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا گیا۔
جلسہ گاہ میں بنائے گئے اسٹیج پر مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، محمود خان اچکزئی اور میاں افتخار حسین سمیت دیگر قائدین موجود ہیں۔