راولپنڈی: نیشنل ٹی 20 کپ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا پر سلو اوور ریٹ پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان کے اعتراف کے بعد سندھ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔