برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عائد کے گئے لاک ڈاون کے دوران 6 لاکھ تینتالیس ہزار ریکارڈ افراد نے سگریٹ پینا چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے والوں کی یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں دگنی ہے۔
گزشتہ سال تین لاکھ سات ہزار افراد نے سگریٹ پینے کی عادت چھوڑی تھی۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد افراد نے سگریٹ نوشی چھوڑی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی ہے۔
کورونا وائرس: دنیا میں 10 لاکھ 81 ہزار سے زائد اموات
خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 592 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 617,688 تک پہنچ چکی ہے۔
ورلڈ و میٹر کے مطابق عالمی وبا سے برطانیہ میں مزید 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد برطانیہ میں اموات کی تعداد 42,875 تک پہنچ گئی ہے۔