پاکستان میں کوروناوائرس کے 385نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے385نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد3لاکھ119ہزار317 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے10 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 6ہزار580 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں3 لاکھ4 ہزار185 افراد صحتیاب ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد8ہزار 552 رہ گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار331 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 764، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 294، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار348، بلوچستان میں 15 ہزار525، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 937 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 258 اور سندھ میں 2 ہزار 555 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کورونا وائرس کی دوسری لہر کیلئے تیار نہیں

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں