کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 251 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 353 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی کی دیکھی گئی۔
بعد ازاں کاروبار کے اختتام اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 444 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 798 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔