آرمی چیف کا اسکردو اور گلگت کا دورہ

فائل فوٹو


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکردو اور گلگت کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاروں پر بریفنگ دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات جوانوں کی تعیناتی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور ان کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور خطرات کا موثر انداز میں جواب دینے کیلئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر زور دیا۔

 پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گلگت میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک ایس سی او کا منصوبہ ہے۔


متعلقہ خبریں