کراچی: انڈوں کی قیمت میں اضافہ


کراچی: سردی سے قبل ہی کراچی میں انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے، شہر قائد میں فی درجن انڈوں کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی۔

شہر میں انڈوں کی فی درجن ہول سیل قیمت 150  روپے ہوگئی جبکہ ریٹیل سطح پرانڈے 160 روپے سے 170 روپے درجن  تک فروخت ہورہے ہیں۔  ایک ماہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 30 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ ایگ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مہنگی پولٹری فیڈ اور حکومتی ٹیکسوں کو انڈے مہنگے ہونے کی وجہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ایگ ڈیلرز  نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال  کے دوران  فیڈ کی  پچاس کلو کی  بوری  ڈیڑھ  ہزار  سے بڑھ کر  اڑھائی ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بہت سے ڈیلرز دیوالیہ ہوگئے جبکہ پچھتر فیصد فارمرزنے پولٹری فیڈ مہنگی ہونے پرکام ختم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں  بتایا تھا کہ ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت ستمبر 2020 کے دوران مہنگائی میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ستمبر 2020 میں ستمبر 2019 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020 میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت مہنگائی کی شرح 8.85 فیصد رہی۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر 44 فیصد، سبزیاں 30، چکن 18 اور پیاز 14 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں تازہ پھل 6 فیصد، چینی 1.82 فیصد اور بجلی کے نرخ 0.62 فیصد کم ہوئے۔


متعلقہ خبریں