سوات موٹروے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال لیا

سوات: وات موٹروے کو مکمل ہونے کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، پاکستان میں یہ کسی بھی صوبے کا پہلا موٹروے منصوبہ ہے جو مکمل ہوگیا۔

سوات موٹر وے تین ٹنلز اور 26 پلوں کی تعمیر کے بعد کھول دیا گیا، جس سے سوات، دیر، مالاکنڈ اور چترال تک جانے والے سیاحوں کیلئے مزید اسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ سوات موٹر وے کھلنے پر نہ صرف مقامی شہری بلکہ سیاح  بھی خوش دکھائی دیے۔

سوات موٹر وے خیبرپختونخواہ حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے جوکرنل شیر خان انٹر چینچ سے چکدرہ تک 81 کلومیٹر طویل ہے۔ اسلام آباد سے مینگورہ سوات تک 6 گھنٹے کا سفر اب صرف 2 گھنٹے رہ گیا ہے۔

اس منصوبے کا سنگ بنیاد اگست 2016 میں رکھا تھا اور جزوی طور پر 3 جون 2019 کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ موٹر وے کی تعمیر سے فاصلے سمٹ گئے جس سے مالا کنڈ ڈویژن میں سیاحت کا نیا دور شروع ہوگا۔

سوات موٹروے کے تعمیر ہونے کے بعد اب سیاح بہت کم وقت میں ملاکنڈ ڈویژن کے پرفضا مقامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ سی پیک کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہو گا اور سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے 300 کلومیٹر کی ایکنک سے منظوری کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا جبکہ ملتان سکھر موٹروے پچھلے سال مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

مراد سعید نے کہا تھا کہ حویلیاں مانسہرہ کے بعد اس سال حویلیاں تھاکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جبکہ ژوب کچلاک مغربی روٹ پروکیورمنٹ اسٹیج پر ہے اور اس سال کام کا آغاز ہو گا۔ ہوشاب آواران 146 کلومیٹر بھی پروکیورمنٹ اسٹیج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے حوالے سے رواں ماہ اہم فیصلے متوقع

انہوں نے کہا تھا کہ ہوشاب آواران موٹروے کا نومبر میں آغاز ہو گا جو 2 سال میں مکمل کیا جائے گا اور آواران مغربی روٹ 168 کلومیٹر پر کام کا آغاز مارچ 2021 میں ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سوات موٹروے کا دوسرا فیز اس سال دسمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ دیر چترال موٹروے کی فیزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹروے وے کی فیزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ موجودہ حکومت نئے موٹروے منصوبوں کا بھی آغاز کر رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں