حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کے کارنامے سامنے آئیں گے، حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔

ترجمان عمران گورائیہ نے مسلم لیگ ن کے اسیر رہنما حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے سے متعلق آگاہ کیا۔ حمزہ شہباز کو گزشتہ دنوں کورونا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔ حمزہ شہباز کا تین ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف نے کہا تھا کہ میرے بیٹے حمزہ شہبازکو جیل میں کورونا ہوگیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے۔

حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہونے پر انہیں دو ہفتے قبل کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا سٹی اسکین کرانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا

اس سے قبل حمزہ شہباز کو علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے درخواست  سیکرٹری داخلہ پنجاب کی  جانب  سے مسترد  کردی  گئی  تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری پر فرد جرم عائد

حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کورونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں