جنوبی وزیرستان: شرپسندوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ ظفر شہید

جنوبی وزیرستان: شرپسندوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ ظفر شہید

جنوبی وزیرستان: شرپسندوں نے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ طفر شہید ہو گئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان: سرچ آپریشن کے دوران تین جوان شہید ، چار زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے جنوبی وزیرستان کے علاقے شگئی میں پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے پیٹرولنگ کرنے والے دستے پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر نے جام شہادت نوش کرلیا۔

جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو جوان شہید، دودہشت گرد جہنم واصل

جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے ہے۔


متعلقہ خبریں