ہم سوشل میڈیا ایوارڈز 2020 کا انعقاد آج ہوگا


اسلام آباد: براڈ کاسٹ میڈیا پر لاتعداد ایوارڈ شوز کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مچے گی دھوم، ہم نیٹ ورک کے زیراہتمام پہلی بار ہم سوشل میڈیا ایوارڈز 2020 کا انعقاد آج ہوگا۔

پاکستان میں پہلی بار فیس بک کا اشتراک بھی شامل ہے۔ ایوارڈ شو میں 16 مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیاں رکھی گئی ہیں۔ اس ڈیجیٹل ایوارڈ شو میں 16 مختلف کیٹیگریز میں شوبز ستاروں،  گلوکاروں سمیت پہلی بار معروف سوشل میڈیا پورٹلز اور سوشل میڈیا کانٹینٹ بنانے والوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ بذریعہ فیس بک آپ بھی اپنا ووٹ آج 22 ستمبر تک کاسٹ کرسکتے ہیں۔

موسٹ پاپولر ایکٹر،  میوزک آرٹسٹ ، ماڈلز،  ڈیزائنر ، برانڈز ، میک اپ ، اسپورٹس پرسنالٹی اور ٹیلی ویژن ہوسٹ کی کیٹگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان

پہلی بار معروف ویب شو،  معروف کانٹینٹ کرییٹر سمیت معروف سوشل میڈیا پورٹل کی کیٹیگری کو بھی شو میں شامل کیا گیا ہے۔

اداکار یاسر حسین اور مورو ایوارڈ شو کی میزبانی کریں گے جبکہ عاصم اظہر براہ راست اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

ایوارڈ جیتنے والوں کو ویڈیو کالز کے ذریعے ایوارڈ شو کا حصہ بنایا جائے گا۔ ہم سوشل میڈیا ایوارڈ کی یہ تقریب ہم کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست نشر کی جائے گی


متعلقہ خبریں