شہباز شریف کی جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات



لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی  ٹی سکین کے بعد حمزہ شہباز دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

حمزہ شہباز کے ترجمان کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بیٹے حمزہ شہباز کی عیادت کی، شہباز شریف کے ہمراہ ان کی بہن اور بیٹی بھی موجود تھیں۔

شہباز شریف آج اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں ان کا سی ٹی سکین کرانے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد حزب اختلاف کا کورونا اورمعیشت کیلئے بڑھتے خطرات پر اظہار تشویش

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی طبعیت شدید ناساز ہے۔ ڈیڑھ سال سے قید سیاسی قیدی کا جرم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا جرم یہ ہے کہ وہ میاں شہباز شریف کا بیٹا اور نواز شریف کا بھتیجا ہے۔

خیال رہے کہ اس  سے قبل حمزہ شہباز کو علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے درخواست  سیکرٹری داخلہ پنجاب کی  جانب  سے مسترد  کردی  گئی  تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

وزارت داخلہ سے حمزہ شہباز کو کورونا کے باعث اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ن لیگ نے بتایا کہ درخواست میں حمزہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹس منسلک کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں