اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ہدایت کی ہے کہ ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے۔
Revival of Pakistan’s Film Industry:PM chaired mtng& approved in principle,measures to revive film Industry,promote our cultural/societal values, improve production qual&take entertainment to masses.Directed concerned ministries to prep implementation plan #PakistanMovingForward
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 18, 2020
یاد رہے کہ جون میں وزیراعظم سے ملک کے نامورلکھاریوں اور دانشوروں نے ویڈیولنک کے ذریعے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ پاکستانیت اور پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے کردارادا کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی کلچرکی یلغارسےنوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کوشدیدچیلنجزدرپیش ہیں۔ پاکستانیت کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نامورلکھاری اس ضمن میں کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں۔ پاکستانیت کےفروغ سےمتعلق کوششوں کی حکومتی سطح پر بھرپورپزیرائی کی جا ئیگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کی اصلاح پرخصوصی توجہ دےرہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ نجی چینلزبھی اس ضمن میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گے۔

