سیاست کے نام پر ملک میں کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا، احسن اقبال


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پرملک میں کسی کو کھیلنے نہیں دیاجائے گا۔

اسلام آباد میں  پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ جن قوانین پر اپوزیشن اور حکومت کا اختلاف تھا ان کا تعلق فیٹف سے نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ دو روز قبل پارلیمنٹ میں بدترین ناٹک کھیلا گیا۔ جسطرح حکومت آر ٹی ایس سے آئی، اسی طرح قانون پاس کیا گیا۔ دوبارہ گنتی پر انکار کیا گیا، حکومت نے خود بحران پیدا کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو غدار ثابت کرنے کی کوشش کی۔ ملک کی پوری اپوزیشن کو غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے فیٹف پر گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تعاون کیا۔

مزید پڑھیں: سابقہ حکومتوں کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں گیا، وزیراعظم

ن لیگی ر ہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جاہتے یہ جاسوسی ریاست بنے۔ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف ہیں۔ فیٹف قوانین کی آڑ میں فاشزم کی اجازت نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نئے پاکستان والے ملک کو تباہ کررہے ہیں۔ پشاور پبلک اسکول واقعے پر ایک ساتھ بیٹھ کرمعاملات پربات کی۔

رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے۔ سیاسی انتقام کی سیاست بند کی جائے اور اصل معاملات پر ساتھ بیٹھ جائیں۔ فیٹف قوانین پر ہم نے ساتھ دیا اور ملکی مفاد کے لیے کام کیا۔

 


متعلقہ خبریں