ٹوکیو: سُوگا یوشی ہیدے جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 71 سالہ سوگا یوشی نے سابق وزیراعظم شنزوابے کے دور میں چیف کابینہ سیکریٹری کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف کابینہ سیکریٹری سُوگا یوشی ہیدے کو پارلیمنٹ نے بطور وزیراعظم منتخب کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شنزوابے خرابیِ صحت کے سبب اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔
شنزوابے نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صحت کے مسائل کے باعث حکومتی امور کی ذمہ داریاں نہیں اٹھ پا رہے۔
جاپان کے سابق وزیر اعظم 7 سال 8 ماہ تک جاپان کے وزیر اعظم رہے اور انہیں جاپان کی تاریخ کا سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیروت: لبنان کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی
اس سے قبل 2006 سے 2007 تک شنزو آبے جاپان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں جب کہ 2005-06 میں چیف کیبنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم آبے انتہائی قدامت پسند اور قوم پرست شہرت رکھتے ہیں جبکہ معاشی ترقی اور اپنی جارحانہ معاشی پالیسی کے لیے بھی مشہور ہیں جسے اب ‘آبینامکس’ کہا جاتا ہے۔