کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، سعودی سفیر


اسلام آباد:  پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ  سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خطے میں مشہور ہونے سے یہ کھیل سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ کرکٹ کو سعودی عرب میں فروغ  دینا چاہتے ہیں۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ کھیل لوگوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ معاشرے کی اصل تصویر کو ظاہرکرنے کے لیے ممالک کے مابین باہمی تعاون ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چودھری کی سعودی سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان کو نوجوانوں کی ایک بہت بڑی طاقت ملی ہے۔ یہاں کےکھلاڑیوں میں بہت زیادہ صلاحیت اور ٹیلنٹ ہے۔ کھلاڑیوں کو تربیت کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں