کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار تین سو روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 257 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 650 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 555 روپے اضافے سے 98 ہزار 593 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر نو پیسے اضافے کے بعد 166.26 روپے کا ہو گیا تھا۔
سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 184 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 346 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 343 روپے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے ہو گئی تھی۔