پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید6 اموات

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار 389 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3لاکھ 2 ہزار 424 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں 2 لاکھ 90 ہزار 261 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں اورایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 774 رہ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 27 ہزار 277 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 29 لاکھ 95 ہزار 890 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 250 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار817، خیبرپختونخوا میں37 ہزار89، بلوچستان میں 13 ہزار621، اسلام آباد میں 15 ہزار962، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار426 اور گلگت میں 3 ہزار269 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا میں کمی، آئسولیشن سینٹر بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار220 اور سندھ میں 2 ہزار 445 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں78 اور آزاد کشمیر میں66 ہو گئی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں