سعودی عرب کا یکم جنوری سے تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان



ریاض: سعودی عرب نے یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے بندرگاہیں اور زمینی راستے بھی کھل جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری بیرون ممالک آ جا سکیں گے جبکہ اقامے اور خروج کے ویزے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہری صحت سے متعلق ضوابط پر عمل درآمد کے بعد سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ عمرے سے متعلق لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیاں لگائی ہیں۔

سعودی عرب: غیر ملکی ایئر لائنز کی آمدورفت پر پابندی میں توسیع

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قبل سعودی عرب نے غیر ملکی ایئر لائنز کی آمدورفت پر پابندی کی مدت میں توسیع کی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے توسیع کا نوٹم جاری کیا تھا جس کے مطابق غیر ملکی ایئر لائنز کی سعودیہ آمد ورفت پر پابندی 29 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

سعودی عرب: بیرون مملکت موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق جب کہ 601 متاثر ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس 325,651 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 4,268 اموات ہو چکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں