پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد3لاکھ1ہزار سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد مجموعی تعداد تین لاکھ ایک ہزار481 ہوگئی ہے اور 6 ہزار379 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526نئے کیسز اور6 اموات ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کوروناکے2لاکھ89ہزار429مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور  ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز  کی تعداد 5 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ: کورونا سے ایک شخص جاں بحق، مزید 271 افراد متاثر

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 679، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 984، بلوچستان میں 13 ہزار443، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار400 اور گلگت میں 3 ہزار196 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 217 اور سندھ میں 2 ہزار 443 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 74 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں