ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار 46 رہ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کے 584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 955 اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی ہے۔

اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 536 کورونا متاثرین سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور  کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 46 رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 24 ہزار 724 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ 8 ہزار 379 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 675 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 533، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 862، بلوچستان میں 13 ہزار 401، اسلام آباد میں 15 ہزار 862، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 389 اور گلگت میں 3 ہزار 164 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 215 اور سندھ میں 2 ہزار 440 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 74 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان شہریوں کو کورونا سے بچانے والے عالمی رہنماؤں میں سب سےکامیاب قرار

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں