نجی شعبے کے ساتھ ٹی سی پی کو بھی گندم درآمد کرنیکی اجازت دینے کا فیصلہ

حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: نجی شعبے کے ساتھ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے بھی گندم درآمد کی جائے گی۔

’پاکستان میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے دو سال سے گندم کی پیداوار کم ہوئی‘

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم و چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گندم کی دستیابی کی صورتحال اور صوبہ پنجاب کی جانب سے یومیہ ریلیز کی جانے والی گندم پربریفنگ دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق گندم اور چینی کی درآمد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی برآمد پر پابندی لگا دی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی شعبےکی جانب سے اب تک درآمد کی جانے والی گندم کی مقدارپر بھی بریفنگ دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے چینی کی موجودہ قیمتوں اور درآمد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا کہ مستقبل کی ضروریات کےحوالے سے بروقت پیشگی انتظامات کویقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی وافر دستیابی کے ساتھ مناسب قیمتوں کویقینی بنانا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور ہائی کورٹ: گندم درآمد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہدایت دی کہ عوام کو بنیادی خوراک کے ضمن میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


متعلقہ خبریں