کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سابق ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کے لواحقین نے چیف جسٹس پاکستاناور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے سب انسپکٹر حاجی عطا محمد کے والدین اور بھائی کا کہنا ہے کہ جس انصاف کی ہمیں توقع تھی وہ نہیں ملا۔ مجید اچکزئی کو بری کرنے سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی کو بری کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ
ماڈل کورٹ کوئٹہ نے پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جون 2017 میں مجید اچکزئی نے کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر حاجی عطا محمد کو مبینہ طور پر اپنی گاڑی تلے روند ڈالا تھا۔ حادثے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
پولیس نے مجید اچکزئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مقامی عدالت نے انہیں جیل کی سزا بھی سنائی تھی۔ عبدالمجید اچکزئی کو جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا