کراچی: سوئی گیس حکام نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کیلئےسی این جی اسٹیشنزکو گیس کی سپلائی معطل کردی ہے۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہےکہ سسٹم میں مسلسل گیس کی ترسیل میں کمی کا سامنا ہے جسکی وجہ سےسی این جی اسٹیشن کو بند کیا گیا۔ گیس کی ترسیل سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث بند کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹے کیلیے بند
وین ڈرائیور کامران، کاشف اور علی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس بند ہونے سے پورا دن ضائع ہو جاتا ہے روزگار نہیں ملتا۔ کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر گیس بھروانے پڑتی ہے۔ غریبوں کا کیا ہوگا کوئی سوچنے والا نہیں ہے۔
سی این جی بندش سے رکشوں اور ٹیکسیوں میں سفرکرنے والےافراد بھی پریشان ہیں۔ کہتے ہیں گیس بندش کےبعد ڈرائیورز کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں۔۔ ان کا کہنا ہے کہ سی این جی بند ہو تو رکشہ ٹیکسی والے کرایہ بڑھا دیتے ہیں۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہیں۔ دوئم صنعتیں اور تیسری ترجیح نجی بجلی گھرہوتے ہیں۔ اگرسپلائی معمول پرنہ آئی تو بدھ کوبھی اسٹیشن کومزید بند رکھا جاسکتا ہے۔