سسرالیوں نے بہو کو تیل چھڑک کرآگ لگا دی


شیخوپورہ: شیخوپورہ میں سسرالیوں نے تیل چھڑک کر بہو کو آگ لگادی۔

اس المناک اورجان لیوا واقعہ میں 24 سالہ فوزیہ کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے۔

شدید زخمی فوزیہ کو طبی امداد کے لئے میؤ اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

فوزیہ کے مطابق سسرالیوں کی جانب سے تنگ کرنے پر وہ اپنے میکے چلی گئی تھی۔

زخمی خانون نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم اس کے خاوند نے سسرال واپس جانے اورساس سے معافی مانگ کر ان کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی تو وہ لوٹ آئی تھی۔

زخمی فوزیہ کے مطابق اس کی ساس، نند اور جیٹھ نے تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ جل گئی۔

پولیس نے ساس،نند اور جیٹھ کو نامزد کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فوزیہ کی شادی شمریز سے دو سال قبل ہوئی تھی۔

شمریز روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔


متعلقہ خبریں