اسلام آباد: چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جاوید اقبال نے ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔
سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ
ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن نے ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی سے متعلق سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سے رپورٹ کر لی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جاوید اقبال بدھ کو ساجد گوندل کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
’لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 4 ہزار 268 کیسز نمٹا دیے‘
میڈیا رپورٹس کے تحت سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کی شام سے لاپتہ ہیں۔
اسلام آباد پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی جمعہ کی صبح وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع زرعی تحتقیقاتی مرکز کے باہر سے مل گئی تھی۔
لاہور: لاپتہ ایس ایس پی مفجر عدیل کی سرکاری جیپ مل گئی، مقدمہ درج
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ساجد گوندل کو بازیاب کرا کے پیر کو دن دوپہر دو بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔