ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 330 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 5 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار 350 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 726 اور اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 807 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 306، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 663، بلوچستان میں 13 ہزار 321، اسلام آباد میں 15 ہزار 762، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 333 اور گلگت میں 3 ہزار 41 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 211 اور سندھ میں 2 ہزار 425 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 521 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 28 لاکھ 2 ہزار 210 تک پہنچ گئی۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 74 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں