لاہور: طویل المدتی ویزا کے حامل پاکستانیوں کی بھارت واپسی کا شیڈول فائنل ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق طویل المدتی ویزا کے حامل 363 پاکستانی 15 ستمبر کو واپس بھارت جائیں گے۔ لانگ ٹرم ویزا والوں کے ساتھ مقیم 37 بھارتی شہری بھی واپس جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے واہگہ بارڈرکھولنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو خط بھیج دیا۔
مزید پڑھیں: ’’مجھے پاکستانی شہریت اور سیکیورٹی دیں‘‘ پاکستانی سے شادی کرنی والی بھارتی خاتون کی اپیل
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ ٹرم ویزا ہولڈراور بھارتی شہریوں کی واپسی 7 ستمبرکو ہونا تھی۔ 7 ستمبرکوواپسی کا شیڈول منسوخ کردیا گیا،اب واپسی 15 ستمبر کوہوگی.
سفارتی ذرائع کے مطابق لانگ ٹرم ویزا ہولڈر ایسے پاکستانی ہیں جو طویل مدتی ویزا پر بھارت میں مقیم ہیں۔ پاکستانیوں کو ابھی تک بھارتی شہریت نہیں ملی ہے۔ ایسے افرادکو بھارتی حکومت نواوبلی گیشن ریٹرن ٹو انڈیا کا ویزا جاری کرتی ہے۔ لانگ ٹرم ویزا والوں میں پاکستان کے زیادہ تر ہندو خاندان ہیں۔