اسلام آباد: یومِ بحریہ پر ریلیز کی جانے والی خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو کا پرومو جاری کر دیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکیو فلم بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔ گزشتہ برس 4 مارچ کو پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔
بھارتی بحریہ کی دراندازی کی ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی اور ڈاکیو فلم پاک بحریہ کے بہادر ہیروز کی فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔
#PakNavy released promo for special docufilm #Surkhro to be released on 8 Sep, the #NavyDay. Docufilm is based on a successful Ops by PN to prevent Indian submarine from entering Pakistani waters during post Pulwama standoff. #Surkhro is a tribute to the brave sons of the soil. pic.twitter.com/5L1eL4ZBZ5
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 5, 2020
پاک بحریہ کی طرف سے ڈاکیو فلم 8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔