پاکستان میں کورونا کے 498نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا پاکستان میں498نئے کیسز اور7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد8ہزار909ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے اور6 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41ہوگئی ہے۔ پنجاب97 ہزار44، خیبرپختونخوا36 ہزار414، بلوچستان13 ہزار45، اسلام آباد15ہزار714، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار306 اور گلگت میں2 ہزار948 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں8 لاکھ73 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار206 اور سندھ میں 2 ہزار420 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 143، ‏گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں