مرسڈیز بینز کی خودکار ڈرائیونگ والی نئی ایس کلاس لگژری کار متعارف

مرسیڈیز بینز کی خودکار ڈرائیونگ والی نئی ایس کلاس لگژری کار متعارف

لندن: مرسیڈیز بینز نے خود کار ڈرائیونگ کی سہولت سے مزین نئی ایس کلاس لگژری کار برطانیہ میں متعارف کروا دی۔

یہ بھی پڑھیں: لگژری کار لیکسز کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آ گیا

مرسڈیز کی نئی ایس کلاس لگژری کار کی قیمت پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اسٹیرنگ پر نصب پش بٹن کی مدد سے گاڑی آٹو ڈرائیو پر چلے گی، خودکار ڈرائیونگ کی حد رفتار ساٹھ کلومیٹر تک ہے۔

برطانیہ میں خودکار ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے قانون کی منظوری کے بعد گاڑی کو برطانیہ میں استعمال کیا جا سکے گا۔

خودکار ڈرائیونگ سے سفر کے دوران ڈرائیور کچھ دیر کے لیے آرام کر سکے گا۔ڈرائیور فلم دیکھنے، ٹیکسٹ مسیج کرنے یا کتاب پڑھنے جیسے کام بھی کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین: خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس کا کامیاب تجربہ

قبل ازیں کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی لگژری ڈویژن نے لکسز کار کا نیا ماڈل میدان میں اتارا تھا۔

2021 ایل سی 500 کنورٹیبل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں چونتیس کروڑ روپے بنتی ہے، پہلے خوش قسمت نے گاڑی وصول بھی کر لی ہے۔

لیمیڈڈ انسپائریشن سیریز کی طرز پر بنائی گاڑی کا ایکسٹیریر کلر نیلا ہے، گاڑی کا خوبصورت لیدر ٹریمڈ انٹیریر ہے، دو ہزار گلو گرام وزنی گاڑی میں چار سو اکہتر ہارس پاور وی ایٹ انجن نصب ہے۔

رواں برس جنوری میں ایروزونا میں ایک آٹو شو ہوا جس میں گاڑی بیس لاکھ ملین ڈالر میں نیلام ہوئی، نیلامی کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی: 2030 تک 5 سے 10 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں شاہراہوں پر لانے کا ہدف

کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے لکسز کے ایک ڈیلرکینٹ اسٹیونسن نے بیس لاکھ ڈالر کی کامیاب بیڈ سے گاڑی اپنے نام کی، لکسز نے اس لگثری کار کی پروڈکشن حال ہی میں شروع کی ہے جس کے بعد گاڑی کامیاب بیڈر کے حوالے کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں