پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید10 اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 424نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز8ہزار761 رہ گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 ہوگئی ہے اور6 ہزار328 افراد جان کی بازی ہار  چکے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق، 63 افراد متاثر

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 827ہوگئی ہے۔ پنجاب96 ہزار983، خیبرپختونخوا36 ہزار340، بلوچستان12 ہزار935، اسلام آباد15ہزار689، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار305 اور گلگت میں2 ہزار935 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار205 اور سندھ میں 2 ہزار415 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 143، ‏گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 64 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں