راولپنڈی: ملازمین نے میٹرو بس کو فیض آباد ٹریک پر روک لیا

فوٹو: فائل


راولپنڈی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج میں راولپنڈی میٹرو بس کو ملازمین نے فیض آباد ٹریک پر روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال

مسافر صدر سے میٹرو بس میں بیٹھے تو فیض آباد کے مقام پر کچھ ملازمین نے بس کو روک دیا۔

ملازمین نے میٹرو بس ٹریک پر پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دوسری جانب میٹرو بس میں سوار مسافروں نے اس صورت حال پر شور شرابہ کیا۔

کچھ عرصہ قبل روالپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹروبس سروس بحال کی گئی تھی۔ انتظامیہ کی طرف سے میٹرو بس میں سفر کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہشیار: حکومت پنجاب نے میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کردیا

میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ مسافروں کو صرف سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازمی ہوگا۔

میٹرو بس سروس بحال کرنے سے پہلے آزمائشی طور پر بسیں چلائی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 23 مارچ میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

لاہور میں بھی میٹرو بس سروس بحال کی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ سروس بحال کرنے سے پہلے میٹرو بسوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا تھا۔ لاہور میں میٹرو بس صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلائی جاتی ہے۔

پاکستان میں لاک ڈاؤن اور پابندیاں  ختم ہونے کے بعد میٹرو انتظامیہ نے مزید وقت مانگا تھا تاکہ تیاریاں مکمل کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد پابندیاں ختم

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے عائد کی گئی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں