اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار318 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 441 نئےکیسزرپورٹ ہوئے اور ملک بھرمیں کوروناایکٹیوکیسزکی تعداد 8ہزار813 رہ گئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے 20 ہزار 480 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 26 لاکھ 62 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 615ہوگئی ہے۔ پنجاب96 ہزار921، خیبرپختونخوا36 ہزار265، بلوچستان12 ہزار899، اسلام آباد15ہزار666، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار302 اور گلگت میں2 ہزار922 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار204 اور سندھ میں 2 ہزار409 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 63 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔