کراچی: شہرِ قائد کو یوں تو کئی مسائل کا سامنا ہے مگر اس کے شہری شجاعت و بہادری کی مثال ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک بہادر خاتون کا ڈاکوؤں سے ٹکراؤ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناروے: پاکستانی ہیرو کی بہادری, دہشت گرد کو ملی 21سال کی سزا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلبرگ بلاک بارہ میں موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرمنل نے خاتون سے ہینڈ بیگ چھیننے کی کوشش کی۔
خاتون نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکو کو زمین پر گرا دیا تاہم ڈاکو نے خاتون پر تشدد بھی کیا اور ہینڈ بیگ بھی چھین لیا۔
خطرہ بھانپ کر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
فرار ہوتے ملزموں پر قریبی گھر سے پتھر سے حملہ بھی کیا گیا تاہم ملزم بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
کچھ عرصہ قبل تھانہ صدر راولپنڈی کی حدود میں واقع رنیال میں مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اس وقت فائرنگ کی جب مقامی تاجر نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبالرز کی بہادری نے چاقو بردار حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا
اطلاعات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی تاجر رانا ولایت جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پہ پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی اور جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا
ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اورحالات و واقعات کا خود بھی جائزہ لیا۔