اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے۔
کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد تاحال مسائل کم نہ ہو سکے
ہم نیوز کے پروگرام ’نیوزلائن‘ میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار خان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے اوپر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کراچی تباہ ہوا تو اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا۔
کراچی: بارشوں کے باعث تاجروں کو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان
ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ضرور ہیں لیکن ہمارے کوٹے پر وہ وزیر نہیں بنے ہیں۔
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی ضد سے کراچی متاثر ہو رہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو ہمارے کہنے پر وزیر نہیں لگایا ہے۔