میانوالی: معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میانوالی میں ادا کر دی گئی ہے۔
شفاء اللہ خان روکھڑی کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ شفاء اللہ خان روکھڑی آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ادیب اور افسانہ نگار اشفاق احمد کا 95واں یوم پیدائش آج
طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسلام آباد اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
شفاءاللہ خان روکھڑی نیازی کا تعلق نیازی قبیلہ سے تھا اور وہ متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔
گلوکاری کے شعبہ میں قدم رکھنے سے قبل شفاءاللہ خان روکھڑی پنجاب پولیس میں ملازمت کرتے تھے تاہم خواہش ان کی گلوکار بننے کی ہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے
گلوکاری کے شوق کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے پولیس کی ملازمت کو خیرباد کہہ کر باقاعدہ طور پر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
شفااللہ روکھڑی دس سال تک گلوکاری میں محنت کرتے رہے اور 1995 میں اپنا پہلا البم ریلیز کیا جو انہیں کامیابی کی بلندیوں تک لے گیا۔
شفاءاللہ خان روکھڑی اور ان کے صاحبزادے ذیشان خان روکھڑی نے موسیقی میں اپنا نام پیدا کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے سبکرائیبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئر آفتاب شیخ انتقال کر گئے
شفاءاللہ خان روکھڑی کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقہ روکھڑی میں ادا کی گئی جس میں مقامی افراد اور با اثر شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔