یکم ستمبر سے پیٹرول 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز



اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کا موقع: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز پٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز بھی دی ہے۔

اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کیں۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، حکومت نے کچھ نہ کیا تو قانون راستہ بنائے گا، لاہورہائیکورٹ

ذرائع ہم نیوز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔

جاری اعلامیہ  کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

جاری اعلامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔


متعلقہ خبریں