مسلم لیگ ق کی بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کی تجویز


گجرات: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویز ہے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں۔

ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کریں اور  الیکشن کمیشن اس حوالے سے کوڈ آف کنڈکٹ تشکیل دے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو اور ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز کی بحالی کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز کی بحالی کا اعلان کیا تھا ۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سیوریج اور پینےکےصاف پانی کے مسائل حل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیرانڈرپاس کو جلدازجلد مکمل کریں گےاس کے لیے 50 کروڑ جاری کر دیئے گئے ہیں جب کہ حسیب شہید اسپتال کے لیے بھی 50 کروڑروپے کے فنڈز فراہم کیےجا چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیس میں 10 ہزار نئےکانسٹیبل بھرتی کیے جا رہے ہیں جب کہ 600 نئی گاڑیاں بھی  پولیس کو جلد مل جائیں گی۔


متعلقہ خبریں