کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہو گئیں

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 8 لاکھ 41 ہزار 832 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ایک کروڑ 73 لاکھ 655 افراد صحت یاب ہوئے۔ 

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 60 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 85 ہزار 901 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 970 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 594 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 34 لاکھ 63 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 62 ہزار 713 ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 80 ہزار 405 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 914 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 743 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 63 ہزار 146 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 70 لاکھ91 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 96 ہزار277 ہے۔

کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں