صدارتی انتخابات: صدر ٹرمپ کا امریکیوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکیوں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے۔

نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار کی نامزدگی منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فکر نہ کریں، چار نومبر کے بعد سب کچھ کھول دوں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی مدت کے اہداف بھی جاری کردیے گئے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ منتخب ہوکر پہلے 10 ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ تین نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

قبل ازیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن کو کٹھ پتلی قرار دے دیا

ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک عوام محفوظ طریقےسے ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخاب ملتوی کردیاجائے۔

انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران پوسٹل بیلٹ سے ہونے والا انتخاب تاریخ کا بدترین فراڈ اورغلط انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ چین خواہش مند ہے کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پرکہا تھا کہ وہ چین کے خلاف مختلف آپشنز پرغورکر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں