وزیراعلیٰ پنجاب کا بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز کی بحالی کا اعلان

سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز کی بحالی کا اعلان کر دیا ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ  پر نکلتا ہوں، مسائل کا اندازہ ہے۔ بلدیاتی اداروں کے نمائندے مقامی سطح پر کام کرنے میں آزاد ہوں گے ۔ ہم عوام  کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت سرکٹ ہاوَس فیصل آباد میں اجلاس ہوا جس میں کمشنر فیصل آباد نے زیرتکمیل اور نئےترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیصل آباد شہرکی ترقی کیلئے 13 ارب روپے کےخصوصی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سیوریج اور پینےکےصاف پانی کے مسائل حل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیرانڈرپاس کو جلدازجلد مکمل کریں گےاس کے لیے 50 کروڑ جاری کر دیئے گئے ہیں جب کہ حسیب شہید اسپتال کے لیے بھی 50 کروڑروپے کے فنڈز فراہم کیےجا چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیس میں 10 ہزار نئےکانسٹیبل بھرتی کیے جا رہے ہیں جب کہ 600 نئی گاڑیاں بھی  پولیس کو جلد مل جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیا ہے اور تعیناتیاں میرٹ پرکی جا رہی ہیں۔ پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے محنت سے فرائض سرانجام دیں۔

عثمان بزدار  نے کہا کہ صوبے میں 1200 سے زائد اسکولز اپ گریڈ کیےہیں، مزید اسکول بھی اپ گریڈ کریں گے۔


متعلقہ خبریں