نیویارک: کورونا وائرس مریض کے بولنے کے دوران بھی دوسروں تک پہنچ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ٹوئٹر ہینڈل نے برطانوی ڈاکٹر کا پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ 40 فیصد افراد میں کورونا وائرس متاثرہ شخص کی گفتگو سے پھیلا۔
انہوں نے کہا کہ فیس ماسک کا استعمال ہی کورونا وائرس کے ذرات کو روک سکتا ہے۔
About 40% of transmissions could be happening because of droplets of spit that you emit while talking.
— @p_openshaw on importance of wearing face masks to help prevent the spread of #COVID19.
More from @WHO: https://t.co/doHQ5dLJ3J pic.twitter.com/4wF1wYWVAM
— United Nations (@UN) August 24, 2020
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 903 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 لاکھ 12 ہزار 539 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 235 ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ 74 ہزار 146 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار604 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ پانچ ہزار سات سو تراسی ہے اور وہاں ایک لاکھ 14 ہزار 772 اموات ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 70 ہزار کیسز رپورٹ
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت کا تیسرا نمبر ہے جہاں مریض کی تعداد 31 لاکھ چھ ہزار 348 ہے اور57 ہزار692 اموات ہوئی ہیں۔
روس میں کورونا سے 9 لاکھ 56 ہزار 749 افراد متاثر اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 383 ہوگئی ہے۔