کورونا وائرس: دنیا میں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد اموات

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 2 کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار 676 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 لاکھ 12 ہزار 987 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 235 ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ 74 ہزار 146 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار604 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ پانچ ہزار سات سو تراسی ہے اور وہاں ایک لاکھ 14 ہزار 772 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت کا تیسرا نمبر ہے جہاں مریض کی تعداد 31 لاکھ چھ ہزار 348  ہے اور57 ہزار692 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 56 ہزار 749 افراد متاثر اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 383 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار59 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 60 ہزار 480 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 60 لاکھ80 ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 90 ہزار535 ہے۔


متعلقہ خبریں