پشاور: روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نانبائیوں کا شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان


پشاور: روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نانبائیوں نے پیر سے شٹرڈاوَن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق صدر نانبائی ایسوسی ایشن اقبال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے مطالبات نہیں مان رہی، پیر سے پشاور کے تمام تندور بند کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو بوری کی قیمت 6000 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ سندھ حکومت گندم ریلیز نہیں کر رہی اس وجہ سے قیمتوں میں فرق آتا ہے۔ ایسا میکنزم بنا رہے ہیں کہ ملک میں آٹے کی قیمت یکساں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد اور اشرافیہ کیلئے پالیسیاں بنائیں ۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کے لیے سوچتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی غریب اور امیر سب استعمال کرتے ہیں،شبلی فرازخیبر پختون خوا میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت900سے 1150روپے ہے۔ وہاں زیادہ تر فائن آٹے کا استعمال ہوتا ہے۔

کراچی والوں کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 سے 950 روپے ہے جب کہ سندھ میں آٹا 1400 سے1700 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں