پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کی پیرا گیمز میں شرکت کیلئے حکومت سے مالی امداد کی اپیل

پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کی سویڈن پیرا گیمز میں شرکت کیلئے حکومت سے مالی امداد کی اپیل

لاہور: پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن نے سویڈن پیرا گیمز میں شرکت کے لیے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی ہے۔

پیرا گیمز اسٹاک ہوم ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں قومی دستہ شرکت کے لیے تیار ہے مگر فنڈز کی کمی آڑے آ گئی ہے۔

پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد وقاص نے میڈیا سے گفتگو میں پیرا گیمز کے پچیس مقابلوں میں رجسٹریشن کا اعلان کیا اور حکومت سے مالی مدد کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ڈوميسٹک کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فيصلہ

محمد  وقاص کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بعد ہماری ٹیم پہلی بار کسی بڑے ایونٹ میں شرکت کرنے جارہی ہے مگر فنڈز کی کمی درپیش ہے، وزیراعظم عمران خان ہماری مدد کریں۔

صدر فیڈریشن محمد وقاص نے شکوہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گرانٹ دینے کا وعدہ کیا جو وفا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا تھا  کہ ہم آپ کو گرانٹ دیں گے مگر پھر فنڈز ریلیز نہیں کیے گئے۔

پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن فٹبال، گول بال، جوڈو، تیراکی، شوڈاؤن، پاور لفٹنگ، بیس بال، ایتھلیٹکس، ٹریک سائیکلنگ، شطرنج اور دیگر مقابلوں میں شرکت کی رجسٹریشن کروا چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 21-2020 ستمبر کے آخری ہفتے میں شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

اس ضمن میں پی سی بی کی کورونا ایس او پیز سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے جس میں ڈومیسٹک  سیزن بند دروازوں میں کرانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کورونا کیسز میں کمی اور بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے، ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے کے لیے  مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔


متعلقہ خبریں