سندھ: کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 318 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 5 اموات ہوئی ہیں جب کہ عالمی وبا سے مزید 318 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے ک ہسندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 743 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2 ہزار336 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 133 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 ہزار 854 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے617نئے کیسز رپورٹ

خیال رہے کہ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں