جاتی امرا میں زمینوں پر قبضہ، مریم نواز اور شہبازشریف سے جواب طلب


لاہور کی ایک سول عدالت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف اور نائب صدر مریم نواز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

عدالت نے جاتی امرا چار ہزار ایکڑ زمین پر مبینہ  قبضے سے متعلق جواب  طلب کیا ہے اور بیس اگست تک جواب  جمع کرانے  کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان نے جاتی امرامیں اباؤ اجداد کی اراضی پرغیر قانونی قبضہ کیا۔

خیال رہے کہ نیب بھی مریم نواز کی اراضی کے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں مانگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیب نے مریم نواز سے 1440کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں

نیب ذرائع کے مطابق رائیونڈاراضی کیس میں مریم نوازکے بعد نوازشریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ نیب نےمریم نوازسےایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کررکھا ہے۔

نیب نے مریم نواز سے پوچھا ہےکہ زمین خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی۔ اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی۔ ایک ہزار400کنال میں سےاگرکوئی زمین فروخت کی گئی تواسکی تفصیلات بھی فراہم کریں۔بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیےاستعمال کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں