لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزرا شبلی فراز، شفقت محمود اور حماد اظہر کے ہمراہ لاہور پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ
وزیراعظم کے دورہ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم لاہور میں قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
دورہ لاہور میں پنجاب کے سول سرونٹس بشمول سیکریٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب بھی وزیر اعظم کی مصروفیات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ
وزیر اعظم عمران خان لاہور میں راوی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح بھی کریں گے